ابنا: نیوز ایجنسیوں کی رپورٹوں کےمطابق احمد ولی کرزئي جو قندھار کی صوبائي انتظامیہ کے سربراہ بھی تھے وہ طالبان کے حملوں میں مارے گئےہیں۔ کابل سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق قندھار کے گورنر کے ترجمان نے کہا کہ ولی کرزئي پر اس وقت حملہ کیا گيا جب وہ دفتر جانے کےلئے اپنے گھر سے نکلے تھے۔ صدر کرزئي کے بھائي کی لاش قندھار کے اسپتال پہنچادی گئي ہے اور ان کے گھر کو بھی سکیورٹی فورسس نے گھیر لیا ہے۔ اس سے قبل نیوز ا یجنسیوں نے رپورٹ دی تھی کہ ولی کرزئي اپنے ایک محافظ کی فائرنگ میں مارے گئےہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169